میرپورخاص:حدودتھانہ مہران،بجلی کے میٹرچوروں کے نشانے پر آگئے

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص شہر مہران تھانے کی حدود میں چوروں نے بجلی کے میٹر چوری کرنا شروع کردئیے ،گھر کی دیوار یا الیکٹرک پول سے باقاعدہ اوزاروں کا استعمال کر کے میٹر اتار لئے جاتے ہیں، جب واپڈا افسران و اہلکاروں سے رجوع کیا جاتا ہے تو وہ مقامی تھانے بھیج دیتے ہیں اور یہی حال پولیس تھانوں کا ہے وہ اس پریشان شخص کو واپس واپڈا آفس بھیج دیتے ہیں

اسی طرح ایک شہری شاہد قریشی کا میٹر چوری ہوگیا شاہد قریشی کو کبھی واپڈا آفس اور کبھی مقامی تھانے کے چکر لگوائے جاتے رہے، شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے ایک مہینہ پہلے ہی 5100 کاڈیمانڈ نوٹس بھر کے میٹر لگوایا ہے مگر اب میٹر چوری ہونے کے بعد واپڈا اہلکار دوبارہ 5100 ڈیمانڈ نوٹس بھر کے میٹر لگوانے کا کہہ رہے ہیں کیا اب میں دوبارہ پانچ ہزار ایک سو روپے کی رقم بھروں میں اس مہنگائی اور بیروزگاری کے عالم میں کہاں سے اتنی رقم لاؤں گا

شاہد قریشی نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان واپڈا کے اعلی افسران سے اپیل کی کہ میری شکایت سن کر میرا بجلی کا میٹر بلامعاوضہ لگایا جائے میں پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹس کے 5100 روپے بھر چکا ہوں شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے جعفر نامی واپڈا اہلکار نے پہلے تھانے کے چکر لگوائے پھر قمر کے پاس بھیجا اب قمر کا کہنا ہے کہ وہ بندہ نہیں آیا جو یہ کام کریگا ،شاہد قریشی نے ایس ایس پی میرپورخاص سے اپیل کرتے ہوئے کہا برائے مہربانی ٹیکنیکل چوروں کو گرفتار کیا جائے.

Leave a reply