میرپورخاص:مہنگے فروٹ و سبزیوں کی فروخت کی شکایت,اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی منڈی کا اچانک دورہ

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص میں مہنگے فروٹ و سبزیوں کی فروخت کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر، تعلقہء حسین بخش مری کا سبزی منڈی میرپورخاص کا اچانک دورہ

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کے خصوصی احکامات پر ماہِ رمضان میں روزانہ کی بنیادوں پر سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کے بولی کے ریٹس کو دیکھنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہء حسین بخش مری عرفان نظامانی نے شہزاد علی پنہور ریجنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل مارکیٹنگ کے ساتھ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر درجنوں سبزی کے ناجائزمنافع خوروں سے 49,000 روپے جرمانے وصول کئے گئے ۔ انتطامیہ کے آنے کے بعد درجنوں ناجائزمنافع خوراپنے ٹھیئے (اسٹال) بند کرکے بھاگ گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ سبزی منڈی سے ہی سبزیاں شہر بھر میں فروخت ہونے کے بعد ٹھیلوں پر فروخت ہوتی ہیں سبزی منڈی سے اگر منافع خوری ہوگی یا زیادہ رقم وصول ہوگی تو شہر بھر میں ٹھیلوں پر مہنگائی ہوگی اور منافع خوروں کے خلاف مزید بھی ایکشن لیتے ہوئے جیل بھی بھجیں گے۔

انہوں نے کہا سبزی منڈی سے مہنگا فروٹ اور سبزیاں فروخت ہورہی ہیں اس معاملے کے حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی ہوگی

Comments are closed.