میرپورخاص:سیلاب زدگان میں خوراک اور سلائی کڑھائی کا سامان تقسیم

میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایڈوکیسی، ریسرچ، ٹریننگ اینڈ سروسز (آرٹس) فاؤنڈیشن میرپورخاص نے آکسفیم پاکستان کے مالی تعاون اور ایس پی او کے تعاون سے سندھ میں دیہات کی سطح پر سیلاب زدگان کی بحالی کے منصوبے کے تحت غریبوں، ضرورت مندوں کے لیے خوراک اور معاشی استحکام کے تحت گاؤں زبیر احمد بھرگڑی یونین کونسل ڈیگان بھرگڑی میں سیلاب سے متاثرہ اور ہنرمند گھرانوں کی خواتین میں سلائی کڑھائی کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 13 گھرانوں کی خواتین کو معاشی، سماجی حالات اور فنی مہارتوں سے آگاہ کیا گیا۔ تاکہ ان کے روزگار کے ذرائع کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر آرٹس فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینیجر علی حسن نون نے کہا کہ آرٹس فاؤنڈیشن یونین کونسل ڈیگان بھرگڑی کے 17 دیہاتوں میں پروجیکٹ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب زدگان کے تحفظ، صفائی ستھرائی اور معاشی استحکام کے لئے گاؤں والوں کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ یونین کونسل ڈیگان بھرگڑی کے دیہات میں رہنے والی خواتین کے لیے نئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ بنواکر دئیے جارہے ہیں آرٹس فاؤنڈیشن کی افسر کوہ نور کونج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس فاؤنڈیشن غریب اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ، سماجی، معاشی اور فنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہے آرٹس فاؤنڈیشن کے افسر محرم علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس فاؤنڈیشن 2022 کے سیلاب سے متاثرہ غریب، نادار، بے سہارا اور باصلاحیت خاندانوں کی مدد کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ایسے خاندانوں کی نشاندہی کی جو خواتین جن کی دستکاری اور سلائی کا کام متاثر ہوا یا اس دوران بند ہو گیا۔

2022 کے سیلاب اور جن کے پاس وسائل کی کمی تھی ایسے گھرانوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ان کے چھوٹے کاروبار کو بحال کرنے یا سنبھالنے میں مدد کی جا رہی ہے تاکہ ان ہنرمند گھرانوں کی خواتین کی فنی صلاحیتوں کو برقرار رکھا جا سکے اور ان کے معاشی اور سماجی حالات بہتر ہو سکیں۔

Leave a reply