ماحولیاتی تبدیلیاں”میرپورخاص کا مستقبل "کے عنوان پر منعقدہ گرین ایکسپو کا افتتاح

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کی جانب سے مقامی ہال میں ایک روزہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور میرپورخاص کا مستقبل کے عنوان پر منعقدہ گرین ایکسپو کا افتتاح کیا .

تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپورخاص ڈویژن فیصل احمد عقیلی نے سماجی تنظیم سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام میرپورخاص کی جانب سے مقامی ہال میں منعقدہ ایک روزہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور میرپورخاص کا مستقبل کے عنوان پر گرین ایکسپو کا افتتاح کر دیا .گرین ایکسپو میں محکمہ جنگلات اور پاک گرین فاؤنڈیشن کی جانب سے پودوں کے اسٹال ، ادبی اور زرعی معلومات اور دیگر اسٹال بھی لگائے گئے جبکہ مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے .

اس موقع پر کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن کا چارج سنبھالنے کے بعد میرپورخاص ڈویژن میں صحت و تعلیم کے مسائل تو تھے مگر ماحولیاتی مسائل بھی موجود تھے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور اس وقت تک 2500 پودے لگائے گئے .

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام نور محمد بجیر نے کہا کہ سی ایس ایس پی معاشرے میں مختلف پہلوؤں جس میں خواتین اور بچوں کی بہتری کےساتھ ساتھ ماحول دوست پر سندھ کے 8 اضلاع پر کام کر رہا ہے اور کہا کہ جلد تھر میں تھر کانفرنس منعقد کی جائے گی .
نور محمد بجیر نے کہا کہ ہمیں ماحول دوست سازگار بنانے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا .

قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سی ایس ایس پی محمد بخش کپری نے کہا کہ میرپورخاص ضلع 2011، 2020اور 2022 کی سیلاب میں بہت متاثر ہوا جس کی وجہ سے ماحولیات پر بہت مضر اثرات مرتب ہوئے اس ضمن میں سی ایس ایس پی کافی وقت سے ماحولیات کی تبدیلیوں کے متعلق کام کر رہی ہے اور آج اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Leave a reply