میرپورخاص:جم خانہ شہریوں کااثاثہ ہے، حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے -ڈپٹی کمشنر

میرپورخاص، باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹررشیدمسعودخان نے کہا ہے کہ میرپورخاص جیم خانہ میرپورخاص شہریوں کا اثاثہ ہے جس کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص جیم خانہ کلب کے درپیش مسائل اور ان کے حل کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہا کہ میرپورخاص شہر قدرتی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے جس کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور کہا کہ میرپورخاص جیم خانہ کی خوبصورتی کے لیے بھی جو ترقیاتی کام جاری ہیں انہیں وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ جیم خانہ فعال ہو سکے اور یہاں ادبی و ثقافتی پروگراموں کا آغاز ہو سکے جس سے میرپورخاص شہریوں کو ایک مکمل پرسکون والا ماحول فراہم ہو سکے .

کمیٹی ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص جیم خانہ فعال ہونے سے کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی آغاز ہو سکے گا جس سے نوجوان کھیل کی طرف راغب ہو سکے.

اس موقع پر سب انجنئیر محمد شعیب نے بتایا کہ جیم خانہ میں 4 ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں جس میں سے 3 اسکیموں پر کام جاری ہے اور ان 4 ترقیاتی اسکیموں کی لاگت 15کروڑ ہے . اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد سلیم شیخ ، رئیس احمد خان، منصور چیمہ، آفتاب قریشی، میونسپل کمشنر رفیق سیھڑ ، غلام مصطفی اجن ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو بھی موجود تھے

Leave a reply