میرپورخاص (باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) تعلیمی بورڈ میرپورخاص کو سندھ حکومت کی جانب سے واجب الادا ایک ارب روپے سے زائد واجبات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

ان مسائل کے حل کے لئے میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی حق پرست قیادت، رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر صابر قائمخانی اور ایڈوکیٹ راشد خان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

حق پرست عوامی نمائندوں نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کی، جس دوران چیف سیکریٹری نے تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کا یقین دلایا۔ اس ملاقات میں تعلیمی بورڈ کے مالی مسائل سمیت ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ افراد کے واجبات کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

یہ ملاقات تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، جس سے ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو اپنی واجبات کی ادائیگی اور دیگر مسائل کے حل کی امید ہو گئی ہے۔

Shares: