میرپورخاص (باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) جماعت اصلاح المسلمین کے صوبائی رہنماؤں نے اتوار کی صبح 9 بجے جامعہ مرکز انوار طاہریہ نقشبندیہ، ٹنڈوالہیار میں جماعت کے ضلعی دفاتر کا دورہ کیا۔
دورے میں صوبائی قائدین بشمول خلیفہ اقبال سوہو (فنانس سیکریٹری)، خلیفہ مظفر علی قائمخانی (آفس سیکریٹری)، خلیفہ اشرف جتوئی (معاون صدر)، محمد عثمان آرائیں (جنرل سیکریٹری روحانی طلبہ جماعت پاکستان)، خلیفہ مفتی عبدالجبار مستوئی طاہری، خلیفہ نور علی بوزدار، اور خلیفہ حافظ محمد رضوان نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جماعت اصلاح المسلمین ٹنڈواللہ یار کا ریکارڈ چیک کیا گیا اور جامعہ مرکز انوار طاہریہ میں شجر کاری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی گیدرنگ سے کارکنوں میں جوش و جذبہ دیکھا گیا۔
ضلعی عہدیداران نے صوبائی قائدین کا قیمتی وقت نکال کر دورے پر آنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اسی طرح متحد رکھے۔ جماعت اصلاح المسلمین کے تمام عہدیداران اور معاونین نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔