میرپورخاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سیدشاہزیب شاہ کی رپورٹ) میرپورخاص میں جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئےامن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و سیاسی امور صوبہ سندھ کے نائب صدر و چیئرمین یونین کونسل نمبر 8 حاجی محمد علی کی قیادت میں زبیدہ ہائٹس سے پریس کلب تک پاکستان زندہ باد کے عنوان سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ، پوسٹرز اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر جشن آزادی اور پاک افواج کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگارہے ، مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاء پر عوام کی جانب سے پھول نچھاور کئے گئے

ریلی سے صاحبزادہ حسنین راجپوت معروف عالم دین مولانا حفیظ الرحمن ،سماجی رہنماء رئیس احمد خان ،صحافی حیات قریشی یوسی چیئرمین میر علی رضا تالپور، یوسی چیئرمین حاجی فاروق ملک ،دوست محمد خاصخیلی پاک گرین فاؤنڈیشن کے محمد نوازخان ،ایڈمن صدائے حق پاکستان محمد علی بھرگڑی ،باغی ٹیوی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ، محمود قادرری ،حافظ طارق قادری، شوکت بٹ، ممتاز علی مری، شاکر حسین شاکر، فیصل خان زئی نے بھی خطاب کیا

ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی پریس کلب پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حاجی محمد علی نے کہا کہ آج کی یہ ریلی بانیان پاکستان اور افواج پاکستان کے گمنام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے جو اس پاک وطن کے عشق میں چور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں پاک فوج سے تعلق رکھنے والا ہر فرد خواہ سپاہی ہو یا جرنیل آسمان شجاعت کا ایک درخشاں ستارہ ہے جس کے سینے پر کسی نہ کسی قربانی کا تمغہ سجا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ہمیں اپنی افواج پہ ناز ہے

دنیا بھر کی تمام شیطانی قوتیں مل کر بھی پاک فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ہیں اب دشمن ہم پر براہ راست وار نہیں کر پارہا ہے لیکن معصوم عوام کے دلوں میں خوف پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور کچھ لوگ آلہ کار بن کر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں لیکن پاکستان میں ایک فوج ہی ایسا ادارہ ہے جو ہم وطنوں کو اعتماد دلاتا ہے کہ ہم وطنوں آپ سکون کی نیند سوجاؤ ، آپکے سکون اور آرام کے لئے پاک فوج جاگ رہی ہے

انھوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات سے نمٹنا جانتی ہے اور عاقبت نا اندیش لوگ جو اس پروپیگنڈے کا حصہ بن رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں، دشمن ہمارے سر پر تیار کھڑا ہے، اگر اب بھی آپ نے آنکھیں نہ کھولیں تو تمھاری داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں

اس موقع پر دیگر معززین میں شوکت بٹ، محمود صابری، جمیل احمد، بشیر الہی ،محمدی فیصل، سویٹ سلمان مغل، شاکر حسین شاکر ،شہزاد احمد قادری فیصل خان زئی ،امام بلوچ، رضی انصار، محمد سعید، حاجی محمدایوب،حاجی محمد یونس ،ملک محمد خالد ،چیئرمین دوست محمد،ملک محمد ابراہیم چیئرمین ،حاجی فاروق ،ملک نواز ،احمد خان، ایاز حسین، دانش قائمخانی، قدیر احمد قدیر وائس چیئرمین محمد نعیم سید الرحمن فیض الدین فاروقی،طارق شیخ منظور قادری عظمت حسین عابدی آفتاب چوہان شازیہ قریشی ایوش درشن کمار امر لال کپل کے علاوہ صحافی حضرات سماجی شخصیات بزرگوں نوجوانوں اور بچوں نے پاک فوج سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی کیا.آخر میں چیئرمین حاجی محمد علی نے ریلی میں آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

Shares: