میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )طلباء محنت و لگن کے ساتھ قدم بڑھائیں تو انہیں یقینی کامیابی ملے گی۔میڑک کے امتحانات میں نمایاں کامیاب طلبہ کے اعزاز میں تقریب معززین کی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا اور شہر کے لیے نمایاں کام اور خدمات کو سراہتے ہوئے مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فخر میرپورخاص ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں آئے معززین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس مسابقتی دور میں اگر طلبہ محنت لگن کے ساتھ اونچے عزائم کو اگے رکھ کر قدم بڑھائیں تو انہیں یقینی طور پر کامیابی وہ کامرانی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا ایسی تقریب کا ہونا خوش آئند عمل ہے اور ایسے پروگراموں کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایم ٹی ایس کے عہدیداران نے طلباء وطالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ گزشتہ دو سالوں سے اس خطے کے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے آ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی استاد کی محنت پر منحصر ہوتی ہے۔

تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی محنت لگن اور جذبہ خلوص کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ان ہی طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سینکڑوں طلباء وطالبات کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے آخر میں شعبہ تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہیروز کو فخر میرپورخاص ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔جن میں ایڈوکیٹ پرویز تالپور ، پروفیسر محمد جمیل قریشی، پروفیسر محمد وسیم مغل، رضوان خاصخیلی ،ظہر بابر ،محمود صابری، غضنفر علی ،مس ریحانہ، مس نبیلہ بشیر الہی، مس زینت ، شاہد محمود،ڈاکٹر عبد القادر خان ،مرک مری ،انعم رضوان ،روشن عالم اور دیگر شخصیات کو فخر میرپورخاص ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

Shares: