میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) نیشنل پریس کلب کے وفد کی نامزد سٹی میئر عبدالرؤف غوری سے ملاقات
تفصیل کے مطابق نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا تین رکنی وفد جس میں حیات قریشی،شاہزیب خاصخیلی اور باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ شامل تھے، صدر نیشنل پریس کلب میرپورخاص قمرالدین شیخ کی اجازت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ سٹی میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی رہاشگاہ پہنچا ،وفد نے نامزد سٹی میئر عبدالرؤف غوری کو میئر کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیشنل پریس کلب کےصدر قمرالدین شیخ اور دیگر ممبران کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،سوال جواب کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے نامزد کردہ میئر عبدالرؤف غوری نے نیشنل پریس کلب کے وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور جواب میں نیشنل پریس کلب کے صدر قمرالدین شیخ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا حیات قریشی نے سوالات کا آغاز کرتے ہوئے پہلا سوال کیا کہ آپ نے پیپلز پارٹی کب جوائن کی، پیپلز پارٹی سے کس طرح وابستگی ہوئی تو جواب میں میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ پہلے بھی کونسل کا حصہ رہا ہوں اور چیئرمین بھی رہا ہوں اور اللہ کا احسان ماں باپ کی دعا اور پارٹی کے بڑوں کی مہربانیاں ہیں جو میری سٹی میئر کے لئے نامزدگی ہوئی اور میں انشاءاللہ ان ذمہ داریوں پورا اتروں گا،میرپورخاص کے دونوں سول ہسپتالوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی یہاں پر صرف ایمرجنسی وارڈ اسٹارٹ کیا ہے، انشاءاللہ سندھ گورنمنٹ سے اپیل کرونگا کے میرپورخاص سول ہسپتال کے لئے ڈاکٹرز مہیا کریں ، اسی طرح بڑے سول ہسپتال کے لئے انہوں نے کہا کہ اب ہم آئے ہیں ہم حکمرانی کرنے نہیں آئے عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور عوام کی خدمت ہی کرینگے ، میرپورخاص شہر میں پبلک پارک نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو ہیں ان پر موالیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نامزد میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ ہم پرانے پارکوں کو درست بھی کروائیں گے اور پارکوں اور نوجوانوں کے لئےکھیلنے کے گراؤنڈ کے لئے عملے کی تعیناتی بھی کرینگے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے ایک بڑا چڑیا گھر بھی بنائیں گے جس میں فیملیاں انجوائے کر سکیں گی ،میرپورخاص میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سبب جس میں سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹ کا نہ ہونا بھی ہے، اس بارے میں میئر عبدالرؤف غوری کا کہنا تھا جو الیکٹرک پول پہلے سے نصب ہیں اور سولر لائٹیں بیٹریاں خراب ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئی ہیں، ان میں نئی بیٹریاں لگا کر انھیں کارآمد بنائیں گے اور جن سڑکوں اور گلیوں میں الیکٹرک پول نہیں ہیں وہاں پر نئے الیکٹرک پول اور لائٹیں لگائیں گے ، جب ان سے مہنگائی کے بارے میں سوال کیا تو میئر عبدالرؤف غوری نے جواب دیا کہ میں خود انجمن تاجران کی کمیٹی کا حصہ ہوں،عوام کے تعاون سے مسائل پر قابو پالیں گے ، ایک سوال جو بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ اور میرپورخاص کے خراب ٹرانسفارمروں کے بارے میں کیا گیا تو جواب میں میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ سندھ حکومت سے خصوصی گذارش کرینگے کہ میرپورخاص میں ٹرانسفارمر کا مسئلہ حل کرکے دیں، واپڈ کے اعلی افسران سے میرپورخاص میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کا کہا جائے گا،سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی بابت سوال کے جواب میں میئر میرپورخاص کا کہنا تھا کہ سندھ %60 گیس دیتا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرائیں گے ،انکروچمنٹ اور گلی گلی جانوروں کو ذبح کئے جانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باقاعدہ گوشت مارکیٹیں ہیں سلاٹر ہاؤس موجود ہے سب کو وہیں منتقل کرینگے نیز انکروچمنٹ کے لئے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے ہی انکروچمنٹ جیسے گھمبیر مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں ۔۔ اور عوام کی بھرپور خدمت کرینگے اور آپ دیکھیں گے کہ تھوڑے ہی عرصے میں میرپورخاص کو جرائم اور ہر طرح کی گندگی سے پاک روشنیوں کا شہر بنا دینگے-
میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے سوالات کرنے میں سینئرصحافی حیات قریشی کا سینئر رپورٹر شاہزیب خاصخیلی بھرپور ساتھ دے رہے تھے جبکہ باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ انتہائی احسن طریقے سے کیمرہ مین کے فرائض انجام دے رہے تھے ، آخر میں میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے نیشنل پریس کلب کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا،جواب میں نیشنل پریس کلب کے وفد نے میئر عبدالرؤف غوری کو نیشنل پریس کلب آنے کی دعوت دی، جسے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے بخوشی قبول کرلیا ، اس طرح ایک خوشگوار انٹرویو اور رسمی دعا سلام کے بعد نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا وفد میئر عبدالرؤف غوری کی رہائشگاہ سے واپس روانہ ہوا-
Shares: