میرپورخاص،باغی ٹی وی (شاہزیب شاہ) پاک فوج کو منظم سازش کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے-مفتی صادق سعیدی
تفصیل کے مطابق پاک فوج کو منظم سازش کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے قومی املاک کے نقصانات سانحہ ہیں ۔مفتی محمد صادق سعیدی ۔شہری ایکشن فورم پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کریگا، میرپور خاص میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ظالمانہ ہے جسے فوری طور پر بند کیا جائے،اجلاس سے مقررین کا خطاب، پاک افواج اسلام اور دنیا کی مضبوط و منظم افواج ہیں جسے دشمن مقابلے میں زیر نہیں کر سکا تو اپنے حواریوں کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتا ہے قومی و فوجی تنصیبات و املاک پر حملے ناقابل قبول ہیں ،شہری ایکشن فورم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے لئے اظہار یکجہتی کے لئے بلائے گئے اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج پر ناز ہے ان کے خلاف کی گئی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں، شہری ایکشن فورم نے شہر کی مسائل پر بھی غور کیا اور میرپور خاص میں بجلی کی بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اجلاس نے واپڈا اور سوئی سدرن گیس کی شدید مذمت کی اور انتباہ کیا کہ جمعہ 22 مئی تک بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو مارکیٹ اور واپڈا ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا اجلاس میں علامہ محمد صادق سعیدی ، معسود عباس، کامران میمن، عمران نقشبندی، شیر محمد سولنگی، شمس الدین پنہور، محمد عمران، فواد میمن، عبد الحق چوہان، احمد شیخ، الیاس انصاری، فہیم قریشی،مزمل چوہان نے شرکت کی ،شرکاء نے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریک کو منظم کرنے شہر میں بینر آویزاں کرنے، احتجاجی ریلی اور مارکیٹ چوک اور واپڈا آفس کے سامنے دھرنے کا لائحہ عمل طے کیا اور جمعہ 22 مئی تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کا آغاز کیا جائے گا

Shares: