میرپورخاص:شجرکاری ماحول دوستی کی علامت ہے- فیصل احمد عقیلی

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )شجرکاری ماحول دوستی کی علامت ہے اس لئے ہر ایک فرد اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے ۔۔ کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ شجرکاری سے ماحول دوست فضا قائم کرنے میں مدد ملتی ہے اس لیے ہم سے ہر ایک فرد کو چاہئیے کہ وہ اپنے حصے کا پودا درخت ضرور لگائے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ لائف بلڈنگ میرپورخاص کے سامنے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ میرپورخاص شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جائے اس لیے میرپورخاص شہر کے مختلف جگہوں کو منتخب کر کے شجرکاری کی جائے گی اور اس کام کے لئے اسکول اورکالج کے اساتذہ اور طلبہ کو بھی اس کار خیر میں مدد کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ میرپورخاص شہر کو سر سبز و شاداب بنانے میں ان کا بھی کردار شامل ہو سکے .

انہوں نے کہا کہ میرپورخاص اور ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی شجرکاری مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا . انہوں نے پودا لگاتے کے بعد اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے ذمہ داران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری کے لیے اپنا کردار ادا ضرور کریں تاکہ یہ پودے بڑے درخت بن سکیں .

میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جس میں صحت ، تعلیم ، پینے کا صاف پانی اور روڈ سیکٹر میں مزید بہتری لائی جائے مگر اس میں مالی وسائل اور مشکلات کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے . ایک سوال کے جواب میں ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے میرپورخاص میں ملیریا اور ڈینگی مرض سے بچاؤ کے لیے متعلقہء اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اسپرے کا کام بارش کے وققے کے بعد جاری ہے

ایک اور سوال کے جواب میں ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ کے پاس جو بھی وقت ہے وہ میرپورخاص شہر کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتی رہے گی . اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون علی نواز بھوت ، اسٹیٹ لائف انشورنس کے زونل مینیجر بھی پودا لگا کر شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا . اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو ، صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔

Leave a reply