مزید دیکھیں

مقبول

میرپورخاص:عوامی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے. ایڈیشنل کمشنر

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر ٹو سید ابرار علی شاہ نے میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے کمشنر کمیٹی ہال میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو سید ابرار علی شاہ نے ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو معاملات کے مسائل کے حل، سرکاری زمینوں سے ناجائز قبضہ ہٹانے، اور روزمرہ اشیائے خورد و نوش کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈویژن اور ضلع سطح پر عوامی فلاحی سرگرمیوں کو بھی فوری طور پر اجاگر کیا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش ہوں تو انہیں حل کیا جائے۔ تاکہ ڈویژن سطح کی حکومتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں مدد مل سکے اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد مہوش اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مس ارم ناریجو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں