میرپورخاص :منظم ڈکیت گینگ گرفتار،ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

شاہ پمپ ہوٹل کے مالک ذوالفقار اعوان سے مورخہ 23 جون کو گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے

میرپورخاص،باغی ٹی وی ( سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) میرپورخاص مشہور زمانہ شاہ پمپ ہوٹل کے مالک یوسی وائس چیئرمن ذوالفقار اعوان کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار. ایس ایس پی میرپورخاص کی پریس کانفرنس، میرپورخاص پولیس کی پے در پے ایک اور منظم گروہ گرفتار کرلیا گیا ،کچھ روز قبل شاہ پمپ کے مالک ذوالفقار اعوان سے اسلحے کے زور پرکیش چھیننے والے ملزمان گرفتار، چھینا گیا کیش ، جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق شاہ پمپ ہوٹل کے مالک ذوالفقار اعوان سے مورخہ 23 جون کو گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ایس۔پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد چوہدری نے ڈی ایس پی سٹی منظور لکی کی سربراہی میں ایس آئی عنایت علی زرداری ایس ایچ او مہران تھانہ امین مری پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے مذکورہ پولیس آفیسران کو خصوصی ہدایت بھی دیں ۔۔ اور اس ٹیم نے جرم میں ملوث مجرم گروہ کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ جرم میں ملوث انتہائی خطرناک ملزمان جوکہ اسمعیل شاہ کالونی کے رہائشی ہیں احمد خان پٹھان اور عیسی خان پٹھان کو گرفتار کرکے چھینا گیا کیش ، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی،واضح رہے کہ ملزمان اس سے پہلے بھی رقومات چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور کئی بار انکے چالان بھی ہو چکے ہیں –

Leave a reply