میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار  سید شاہزیب شاہ) ایم کیو ایم کے زیر اہتمام سانحہ پکا قلعہ کے شہداءکے ایصال و ثواب کے لئے قرآن خوانی
تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام 26/27 مئی سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر رکن STC شفیق احمد۔جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان۔سلیم میمن۔اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی۔یوسیز کے ذمہ داران۔شعبہء خواتین۔یوسی چیئرمین۔وائس چیئرمین سمیت کارکنان موجود تھے۔فاتحہ خوانی میں شہداء پکا قلعہ کی مغفرت و بلند درجات۔تحریک کی سربلندی اور ملکی استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
Shares:








