میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ) دی زیبیسٹ اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا شاندار انعقاد

میرپورخاص کے معروف دی زیبیسٹ پرائیویٹ اسکول اینڈ کالج میں انتظامیہ کی جانب سے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول عبدالہادی داؤدپوتہ اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول مظفر حسین بھرگڑی تھے، جنہیں سندھی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالہادی داؤدپوتہ نے فیسٹیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زیبیسٹ اسکول کا تعلیمی معیار مثالی ہے، اور ایسے تقریبات طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے دیگر اسکولوں کو بھی اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی تجویز دی۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل رمیش کمار مالھی نے بتایا کہ اسکول نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ طلباء و طالبات میں معاشرتی شعور بیدار کرنے کے لیے فوڈ فیسٹیول جیسی سرگرمیاں ہر سال منعقد کرتا ہے۔

تقریب میں طلباء و طالبات نے نت نئے کھانوں کے اسٹال لگائے، جن میں کے ایف سی سمیت دیگر ریسٹورنٹس اور طلباء کے گھریلو تیار کردہ پکوان شامل تھے۔ پروگرام کے دوران طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ کمپیئرنگ دی زیبیسٹ کالج کے ہونہار طالب علم نعمان سعید نے کی۔

آخر میں مہمان خصوصی، طلباء اور انتظامیہ کے ساتھ فوٹو سیشن کے ذریعے تقریب کا اختتام ہوا۔

Shares: