میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار)جروار کے نواحی گاؤں محمد علی بوذدار میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق جروار کے نواحی گاؤں محمد علی بوزدار میں سفاک نوجوان اللّٰہ بچایو ولد برکت لغاری نے 12 سالہ معصوم بچی رانی دختر مصری لغاری کو گھر کے باہر اکیلا دیکھ کرقابو کرلیا مبینہ طور پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس دوران بچی بے ہوش ہوگئی تو لڑکی کو گھر کے باہر پھینک کرفرار ہوگیا۔
لڑکی کی تلاش کے دوران مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی گھر کے باہر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ اس کے والدین اسے بے ہوشی کی حالت میں جروار تھانے لے گئے۔
متاثرہ لڑکی کے بھائی وارث لغاری اور والدہ مسماۃ دادلی نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر ملزم کوگرفتار کر کے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی روشنی میں ملزم کو قرارواقعی سزا دینے کامطالبہ کیا ہے
پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعہ کا ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جروار صدر الدین لک کو فوری طور مقدمہ درج کر کے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایس ایچ او جروار بمہ اسٹاف فوراً جائے وقوعہ پر گئے،اور بچی کو ہسپتال لے جا کر جہاں بچی کا میڈیکل چیک اپ کرایا،میڈیکل رپورٹ پیر کو آئے گی۔
پولیس رات سے ہی اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ملزم کے گھر میں موجود ہے،لیکن ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔
بہت جلد اس درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پولیس نے بچی کی والدہ مسمات دادلی کی مدعیت میں کرائم نمبر 11/2024 دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔