میرپورماتھیلو: اکاؤنٹ آفس، کرپٹ افسران کی مبینہ زیادتی، دل کے دورہ سے ہلاک اے ایس آئی کے ورثا ء کااحتجاج

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) اکاؤنٹ آفس، کرپٹ افسران کی مبینہ زیادتی، دل کے دورہ سے ہلاک اے ایس آئی کے ورثا ء کااحتجاج
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میرپور ماتھیلو کے کرپٹ افسران ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر سرفراز اعوان غلام سرور چاچڑ و آفاق بلوچ کی مبینہ زیادتیوں سے چار دن قبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے سندہ پولیس کے اے ایس آئی عاشق حسین کولاچی کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی آفس کے باہر کولاچی برادری کی معزز شخصیت مزمل حسین کولاچی مختیار احمد کولاچی رئیس اسلم خان کولاچی حافظ احمد الدین کولاچی جاوید ہیرو کولاچی نعمت اللہ کولاچی خان محمد کولاچی و دیگر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی و محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کا اشیرواد حاصل ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر سرفراز اعوان غلام سرور چاچڑ آفاق بلوچ قربان و دیگر نے رشوت کی بازار گرم کر رکھا ہے جس وجہ سے پرائیویٹ ایجنٹوں کی معرفت ہر جائز کام پر ملازمین سے پچیس سے چالیس پرسنٹ کمیشن وصولی کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے

ان افسران کی زیادتیوں کے باعث چار دن قبل ریٹائرڈ اے ایس آئی عاشق حسین کولاچی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں مرحوم عاشق حسین کولاچی کی سروس مکمل ہونے میں 6 سال باقی تھے لیکن سود خوروں کے ظلم کے باعث اس نے ایک سال قبل قرض اتارنے کے لئے ریٹائرمنٹ لی لیکن اکاؤنٹ آفس کے کرپٹ افسران غلام سرور چاچڑ، آفاق بلوچ و سرفراز اعوان نے ایک لاکھ روپیہ بطور ٹوکن ایڈوانس حاصل کرنے کے بعد مزید چار لاکھ روپے رشوت طلب کی جس وجہ سے وہ ایک سال تک آفس کے دھکے کھاتا رہا ،چار دن قبل ریٹائرڈ منٹ پینشن نہ ملنے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

جس کی موت کے ذمہ دار غلام سرور چاچڑ، آفاق بلوچ و سرفراز اعوان ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر سرفراز اعوان، غلام سرور چاچڑ اور آفاق بلوچ کو معطل کر کے مرحوم عاشق حسین کولاچی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا سلسلہ جاری رہے گا

Leave a reply