میرپورساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنواز کلوئی) ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کردی،صفائی نہ ہونے سے شہرمیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے.
تفصیل کے مطابق میرپورساکرو میں ٹاؤن کمیٹی کے 28 ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پرملازمین نے ہڑتال کر دی اور شہر کی گلیوں میں سیوریج کاگندہ پانی چھوڑ دیا۔جس سے شہر ہر طرف گندگی کی انبار لگ ہیں اور ماحول انتہائی تعفن زدہ ہوگیا ہے ،گلی محلوں میں چلنا محال ہوگیا ہے ،
دوسری طرف ٹاؤن کمیٹی کے ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم نے ایڈمنسٹریٹر کوکئی بار تنخواہ دینے کے بارے میں التجائیں کی ہیں لیکن ہماری کسی نے نہ سنی اور 28 ملازمین کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں باربارکی ہماری گذارشات پرکسی اعلیٰ حکام نے نوٹس نہیں لیا۔ ہمیں مجبوراََ کام بند کرکے ہڑتال پر جانا پڑا.ہرتالی ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے مطالنہ کیا ہے کرپٹ ٹاؤن کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرکے خلاف کارروائی کرکے ہماری بند تنخاہیں بحال کی جائیں ،دوسری میرساکروکے شہری،سیاسی وسماجی حلقوں اور سول سوسائٹی ڈی سی ٹھٹھہ سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Shares: