میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاری کیا اہم پیغام، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں
حریت کانفرنس ع جموں کشیر کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ ہر قسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے،
کشمیری عوام نے ہمیشہ ہر قسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور اب کی بار بھی انشاء اللہ،اللہ کی نصرت و تائید سے موجودہ حالات کا ہمت و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ گھبرانے کےبجائے حوصلوں کو بلند رکھیں۔ اللہ کی ذات پر بھر پور توکل اور بھروسہ رکھ کر اجتماعیت کا مظاہرہ کریں pic.twitter.com/Cf0padO474
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) August 4, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب کی بار بھی ان شاء اللہ تعالیٰ، اللہ کی نصرت و تائید سے موجودہ حالات کا ہمت و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کریں گے،
میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیت بھی شیئر کی ہے اور کشمیری قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گھبرانے کے بجائے حوصلوں کو بلند رکھیں، اللہ کی ذات پر بھر پور توکل اور بھروسہ رکھ کر اجتماعیت کا مظاہرہ کریں،