fbpx

مرزا انجم کمال کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ فیصل آباد کی ٹیم نے آگا ہی لیکچر دیا۔

ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ فیصل آباد کی ٹیم نے الہلال ٹریول پر کرونا وائر س،روڈ سیفٹی، ٹریفک رولز اور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 کی ترویج بارے آگا ہی لیکچر دیا۔ جس میں انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے الہلال ٹریل کے سٹاف کو کرونا وائرس سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی شدت اختیار کر چکی ہے کرونا وائرس سے بچاؤ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے اس لئے ہمیشہ ماسک کا استعمال کریں۔ رش والی جگہوں پر مت جائیں اور مسافروں کا حجوم اکٹھا مت ہونے دیں۔ مسافروں کا ٹمپریچر چیک اپ اور ماسک کے بغیر گاڑیوں میں سوار مت کریں۔ ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ ایک دوسرے سے ہاتھ مت ملائیں اور 06 فٹ کا سماجی فاصلہ اختیار کریں۔ اس دوران انہوں نے پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کے متعلق مفید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہائی ویز پر اگر ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی حادثہ، جرم یا کوئی دیگر مسئلہ پیش آجائے تو وہ فوری طور پر پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124پر کال کرے۔ پٹرولنگ پولیس شہریوں کے تحفظ کی ضامن ہے اور پابند ہے کہ آپ کو فوری طور پر مدد فراہم کی جائے۔انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ تیز رفتاری نہ کریں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔ انہیں روڈ مارکنگ، لین اور لائن ڈسپلن اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات کے متعلق بھی بتایا گیا۔ پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ڈینگی و کرونا وائرس ڈاکٹر عدنان اور اسپائر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر اکرام وزیر سے بھی ملاقات جس میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت اور نقصانات کے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی تاکہ آئندہ کے لئے بہتر حکمت عملی بنائی جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.