چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ اس پُروقار تقریب میں جنرل ساحر شمشاد نے چینی عوام، عسکری قیادت اور پی ایل اے کے تمام افسران و جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو سراہتے ہوئے چین کی غیر معمولی ترقی اور جدیدیت میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا ستون بننے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جنرل شمشاد مرزا نے پاکستان اور چین کے آہنی، دیرینہ اور آزمودہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور اس رشتے کو ہر سطح پر مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں دوطرفہ تعاون، دفاعی شراکت داری کے فروغ اور علاقائی ترقی کے مشترکہ مقاصد پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اہم اراکین نے شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی بھرپور عکاسی ہے۔

مالی سال 2025: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37 اے پر تاجروں سے مذاکرات، ہڑتال مؤخر

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے "سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ” قائم

ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا

Shares: