پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری بار میچ ہارنے کی وجہ سےعوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں تک کہ پاکستان ٹوئٹر پینل پر پاک و نیوزی لینڈ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں پاکستانی عوام قومی ٹیم کے کوچز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں-
باغی ٹی وی :یاد رہے کہ دوسر ے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی. کیویز نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دی. نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ84 رنز، کپتان کین ولیمسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے . نیوزی لینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ بھی کام نہ آسکی اور99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔20ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نےچھکا لگا کر ٹیم کا اسکور163 تک پہنچایا۔
گراؤنڈ بدلی لیکن گرین شرٹس کی ادا نہ بدلی
محمد حفیظ نے 57گیندوں پر 5چھکوں کی مدد سے 99رنز بنائے۔ اوپنر محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
کپتان شاداب خان4، حیدر علی 8اورخوشدل شاہ نے14رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
ہوا کچھ یوں کہ ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی تو کپتان شاداب خان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاہینوں نے میزبان ٹیم کو 164 رنز کا ہدف دیا۔ کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹیم سیورٹ ہدف کے تعاقب میں کریز پر آئے تو رنز بنانے کے مشن میں زوردار شاٹس کھیلے۔ مارٹن کے آغاز میں ہی 2 چھکوں نے کیوی شائقین میں جوش بھر دیا تاہم ان کوفہیم اشرف نے 22 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی-
تاہم پاکستانی اپنی کرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری شکست قبول نہیں کر پارہے اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ کے ذریعے ٹیم اور ان کے کوچز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-
آج پھر شکست سے کیوں دو چار ہونا پڑا شاداب خان نے بتا ہی دیا
ٹوئٹر صارفین شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مصباح اور وقار یونس سے قومی ٹیم کی جان چھڑانی چاہیئے انہوں نے ٹیم کا نقصان کر دیا ہے ہماری ٹیم نمبر ون ٹیم تھی ان کی وجہ سے ٹیم کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے لگاتار دوسرے میچ میں ہار رہے ہیں ٹاپ ہولڈر فیل ہو رہا ہے دوسری جانب صارفین نے آج کے میچ کو ون مین شواور محمد حفیظ کو پروفیسر قرار دیا –
https://twitter.com/itsLaryb/status/1340626582407421953?s=20
لاریب اطہر نامی خاتون صارف نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مستقبل پر توجہ نہ دیں ہمیں پریزنٹ پر فوکس کی ضرورت ہے ہمیں آج سرفراز کی کمی محسوس ہوئی مصباح نے کامیابی کے ساتھ ٹیم کو تباہ کردیا!
مصباح نے ملک کو گرا کر غلطی کی جبکہ محمد حفیظ نے چالیس سال کی عمر میں یہ آسانی کے ساتھ کیا ، مصباح کو ان سے کچھ سیکھنا چاہئے۔
Legends after destroying the No.1 team🤐#PakvsNz pic.twitter.com/dEfQkgmM8r
— Muhammad Husnain (@hasiijutt001) December 20, 2020
محمد حسنین نمی صارف نے مصباح الحق اور وقار یونس کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈز نمبر ون کرکٹ ٹیم کو تباہ کرنے کے بعد-
What bating @MHafeez22
One man show Mohammad Hafeez not out 99 #PakvsNz pic.twitter.com/IWUwoBsZHG— Javed (@worldofjaved) December 20, 2020
https://twitter.com/RahylaChattha/status/1340564445467209729?s=20
راحیلہ نامی صارف نے لکھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم دو مرتبہ بھی کھیل لے پھر بھی حفیظ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی-
Major missings in this series 💔 #PakvsNz pic.twitter.com/ISIugDjcbP
— Tahreem (@tweetsbytahreem) December 20, 2020
Hafeez is a real chrachter…#PakvsNz pic.twitter.com/ZQYZCNnrEJ
— U-S-a-M-A (@Usamaiqbal047) December 20, 2020
https://twitter.com/MAwaisJajja/status/1340571651277250561?s=20
Ultimate solution to every problem 🤠#PakvsNz #sarfaraz pic.twitter.com/Q8vCISnK0j
— M Aimal khan🇵🇰 (@Aimalkhan46) December 20, 2020
Once again he proved that He is professor ❤️#PakvsNz #hafeez pic.twitter.com/lWIA0MertD
— Balaj Khan (@Cancerian94) December 20, 2020
After watching today's match #PakvsNz
*le Me: pic.twitter.com/9fr5mOP6wE— Mohsin Rafiq Wani (@iammohsinwani13) December 18, 2020