تونسہ : دولت مند خاوند نے غریب باپ کی بیٹی کاحمل ضائع کراکر ظلاق دے دی۔ متاثرہ والد کیساتھ پریس کلب پہنچ گئی

تونسہ شریف، باغی ٹی وی ( نامہ نگار عمران لنڈ ) دولت مند خاوند نے غریب باپ کی بیٹی کاحمل ضائع کراکر ظلاق دے دی۔ متاثرہ والد کیساتھ پریس کلب پہنچ گئی
تفصیل کے مطابق تحسین بی بی دختر غلام حسین قیصرانی جوکہ بیٹ موچی والا بستی منجوٹھہ کی رہائشی ہے اس کے والدین نے اس کی شادی ٹبی قیصرانی کے ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان وقاص ولد اشرف قیصرانی سے کی، وقاص نے اپنی زوجہ تحسین بی بی کو تقریباً چھ سات ماہ اپنے گھر میں رکھا اور اس پر تشدد کرتا رہا ،

لڑکی کے والدین چونکہ غریب اور کمزور تھے اس لئے وہ یہ ظلم برداشت کرتی رہی اسی دوران وہ حاملہ ہو گئی، تحسین بی بی کے خاوند وقاص نے اسے طلاق دینے کی ٹھان لی جب اس نے دیکھا کہ یہ تو حاملہ ہے کل کو اگر اس کا بچہ پیدا ہو گیا تو وہ میری جائیداد کا وارث ہوگا، وقاص نے اپنا بچہ ضائع کرانے کےلئے تحسین بی بی کو کسی بہانے ملتان لے گیا اور کسی پرائیویٹ ہسپتال میں لے جاکر اسے نشے کے انجیکشن لگوا کر اس کا اسقاط حمل کروایا

کچھ عرصہ اسے گھر میں رکھنے کے بعد تحسین بی بی کو گھر سے نکال دیا اور اسے طلاق بھجوا دی، آج دونوں مظلوم باپ بیٹی روتے ہوئے پریس کلب تونسہ شریف میں آئے اور ظلم کی یہ داستان سنائی اور کہا کہ ہمیں انصاف دلایا جائے،ٹی ایچ کیو تونسہ شریف ہسپتال جاکر تحسین بی بی نے میڈیکل رپورٹ بنوائی جس میں واضح طور پر لکھا ہوا تھا کہ تحسین بی بی کا حمل ضائع کیا گیا ہے ،متاثرہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف دینے کی اپیل کی ہے.

Comments are closed.