علیزے شاہ کے بعد مشال خان بھی پہلے ‘اردو او ٹی ٹی’ پلیٹ فارم کی ویب سیریز میں اداکاری کے لئے تیار
اداکارہ علیزے شاہ کے بعد اداکارہ مشال خان بھی پاکستان کی پہلی اردو اسٹریمنگ سروس ‘اردو فلکس’ کی ویب سیریز میں اداکاری کریں گی-
باغی ٹی وی : جنوری 2021 میں ممکنہ طور پر لانچ ہونے والے اردو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘اردو فلکس’ نے گزشتہ ماہ دسمبر میں اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کی جھلک جاری کی تھی-
پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے اوریجنل سیریز ‘دلہن اور 1 رات’ کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی۔
اس حوالے سے اردو فلکس نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اردو فلکس کی اوریجنل سیریز ‘ دلہن اور ایک رات ‘ کا پوسٹر پیش کردیا گیا ہے۔
اردو فلکس کی اس سیریز میں اداکارہ علیزے شاہ موجود ہیں جس کی ہدایات راؤ ایاز شہزاد نے دی ہیں۔
اس ویب سیریز ‘ کی کہانی منصور سید نے لکھی ہے اور اسے ایلے 14 فلمز کی جانب سے اردو فلکس پر پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک تصویر جاری کی گئی تھی جس میں وہ کسی کردار کے لیے شوٹ کروارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی پوسٹ میں ویب سیریز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔
اردو فلکس نے اپنی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا
رواں ماہ اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا آئندہ سال 2021 میں جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔
پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ ڈیجیٹل نیٹ ورک ای میکس میڈیا نے پاکستان میں پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اعلان کے ساتھ آن-ڈیمانڈ اسٹریمنگ سیگمنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا۔
پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021 کے وسط میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے جس کے مطابق اردو فلکس کے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی-
نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اردو فلکس متعارف کرانے کو تیار
تاہم اب اداکارہ مشال خان، جنہوں حال ہی میں ویب سیریز ‘برج’ میں اداکاری کی، اب وہ پاکستان کی پہلی اردو اسٹریمنگ سروس ‘اردو فلکس’ کی ویب سیریز میں اداکاری کے لیے تیار ہیں مشال خان کی یہ ویب سیریز خصوصی طور پر اردو فلکس پر دستیاب ہوگی تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مشال خان ‘سنو چندا’، ‘خاص’ اور ‘میرے ہمدم’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور اب نئی ویب سیریز میں ایک غیر روایتی کردار میں دکھائی دیں گی۔
گزشتہ ماہ دسمبر میں اردو فلکس کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر شیئر کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ انہوں نے ای میکس میڈیا کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔
جس کے بعد ایک اور پوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر کے ساتھ یہ بتایا گیا تھا کہ وہ جلد اردو فلکس پر علینہ علی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔
پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے فواد چوہدری کے متعرف
چند روز قبل اردو فلکس کی جانب سے مشال خان کی ویب سیریز کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی اور ان کی آنے والی ویب سیریز کا نام ‘لفافہ ڈائن’ بتایا گیا ہے علاوہ ازیں اداکارہ کی ویب سیریز کا ایک ٹیزر بھی جاری کیا گیا جس میں اداکارہ کو سگریٹ نوشی کرتے غصے میں کسی کو چیلنج دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے-
خیال رہے کہ ایسی ویب سائٹس پر صارف اس وقت ہی کوئی ڈراما یا فلم دیکھ سکتا ہے جب وہ اس ویب سائٹ کی پیسوں کے عوض سبسکرپشن کرواتا ہے صارف کو ماہانہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے، جس کے عوض مذکورہ ویب سائٹ صارف کو فلموں، ڈراموں اور شوز دیکھنے تک رسائی دیتی ہے۔
عام طور پر ایسی ویب سائٹس کی ماہانہ فیس پاکستانی ایک ہزار روپے سے 1500 تک ہوتی ہے، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی اور سینما کے مقابلے اسٹریمنگ ویب سائٹس کے رجحان میں اضافے کے باعث ان کی فیس میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ‘اردو فلکس’ کی ماہانہ فیس کتنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی ماہانہ فیس 750 سے لے کر 1200 تک ہوسکتی ہے۔