پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس میں مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا
پشاور ہائیکورٹ نے 25 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ،پشاور ہائیکورٹ نے مرکزی ملزم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا
پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس کے ان 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،پشاور ہائیکورٹ نے 7 ملزمان کی عمر قید کی سزا کو بھی برقرار رکھا ،پشاور ہائیکورٹ نے ملزمان کی تین سال کی سزا کو برقرار رکھا
مشال خان کو2017 میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام پر ہجوم نے تشدد کے بعد قتل کیا تھا،کیس میں 61ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نےمرکزی ملزم عمران کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ 7ملزمان کو25،25سال اور25ملزمان کو 3،3سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر28 ملزمان کو بری کیا تھا۔
مشال خان کے والد اقبال لالا اور صوبائی حکومت نے بری ملزمان کو سزا دینے اور مجرموں کی سزابڑھانے کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کی تھی جبکہ سزا پانے والے مجرموں نے سزا کم کرنے یا پھر بریت کیلئے اپیلیں دائر کی تھی ۔اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا