مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیل میں وفات پا گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابق صدر کو عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری ہوئی اور طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں طبی علاج کے لئے دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تا ہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور وفات پا گئے.
واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے، 2011 میںحسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد معسی کو عوام نے منتخب کیا تھا،وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تھے اور کامیابی حاصل کی، ان کے صدر منتخب ہونے کے ایک سال بعد 2013 میں اخوان المسلمون پر پابندی لگا کر فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا. اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا تھا.