ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز):پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مانگٹانوالہ روڈ پر واقع سپائسز یونٹ کی چیکنگ،400کلو گرام ملاوٹی مرچیں تلف، یونٹ کی پروڈکشن بند
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کاکہنا تھاکہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں کھلے رنگوں اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی ،ممنوعہ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے مرچوں کو تیار کیا جا رہا تھا۔ انتہائی لازم خرید و فرخت کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ کی پروڈکشن بند کی گئی
عاصم جاوید کاکہنا تھاکہ ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کےکینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں،ملاوٹی مصالحہ جات کو ننکانہ صاحب اور گردونواح میں ہوٹلز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔
عاصم جاوید کاکہنا تھاکہ صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔بنیادی اشیائے خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کے مرتکب عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ شہری کھلے مصالحے ہرگز مت خریدیں، شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں








