میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1644 سے تجاوز کرگئی جبکہ سیکڑوں تاحال لاپتہ ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا نے سرکاری اعداو شمار کے حوالے سے بتایا کہ کہ میانمار میں زلزے سے 1644 سے زائد افراد ہلاک اور 3400 افراد زخمی ہوئے ہیں عمارتوں کے ملبے تلے دبی زندگیوں کی تلاش کا کام جاری ہے زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی، میانمار میں طاقتور 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں دن رات مصروف ہیں۔

میانمار کے دوسرا بڑاشہر منڈلے زلزلے کا مرکزتھا ، جہاں 694 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 تک پہنچ سکتی ہے یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے اثرات 900 کلومیٹر دور بنکاک تک محسوس ہو ئے، جس کے نتیجے میں کئی اہم عمارتیں اور پل گر گئے امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔

انڈونیشیا، ملائشیا اور آسٹریلیا میں عید الفطر پیر کو،سعودی عرب میں حتمی فیصلے کا انتظار

زلزلے کے جھٹکے بھارت کے مختلف حصوں میں بھی محسوس ہوئے، جن میں میگھالیہ، منی پور اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹاگانگ شامل ہیں چین میں بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے تھائی حکومت نے بنکاک میں ایمرجنسی حالت کا اعلان کر دیا ہے جمعہ کو بنکاک میں ایک زیر تکمیل عمارت کے گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 100 تعمیراتی کارکن لاپتہ ہیں۔

افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ

Shares: