نیشنل مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ 2023 کراچی میں پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کراچی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اور سندھ مکسڈ مارشل آرٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے دو روزہ میگا ایونٹ کامیاب انعقاد کیا۔
سندھ نے 125 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی اور پنجاب نے 70 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ جبکہ بلوچستان نے 65 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان کسٹم اور ایس ایس یو نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
افتتاحی تقریب میں عمان صادق ڈی ایس پی کسٹم انٹیلی جنس، ذوالفقار علی صدر مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن، کمشنر کراچی کے اسپورٹس ایڈوائزر غلام محمد خان، ڈی ایس پی حاجی عبدالرزاق ایس ایس یو، نوین نائیڈو سی ای او ٹریفٹ جم نے شرکت کی۔کراچی میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے تمام فیڈریشن یونٹس نے شرکت کی۔
پاکستان کی مارشل آرٹس کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے آفیشل گانا "ITS The WAY” لانچ کیا، پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے آفیشل ترانے کے ساتھ مقامی گلوکار نے ایم ایم اے سپورٹس کے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
یہ پہلا موقع تھا جب ایم ایم اے کی نیشنل چیمپئن شپ کراچی میں منعقد ہوئی اور پاکستان میں ایک تاریخی ایونٹ ھوا جہاں پہلی بار محکمانہ ٹیمیں (اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس اور پاکستان کسٹم) ایونٹ کا حصہ تھیں۔