لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب دورے کے موقع پر انہیں خوش آمدید کہا ہے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو کا پنجاب میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ خطہ ہمیشہ ان کا گھر رہے گا، جہاں انہیں عزت اور احترام کیساتھ پذیرائی ملے گی،وزیراعلیٰ نے بلاول بھٹو کے اچھے تبصروں اورمثبت رویے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی جانب سے کیے گئے تعریفی اور خیرسگالی کے کلمات کی قدر کرتی ہیں،بلاول بھٹو کے لئے ان کی دلی نیک تمنائیں اوردعائیں ہمیشہ موجود ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں ہردورہ خوش گواراوریادگار رہے۔
یہ پیغام دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی احترام اور تعلقات کی ایک مثبت جھلک کے طور پردیکھا جا رہا ہے، جس سے سیاسی ماحول میں نرم رویہ اور ہم آہنگی کی عکاسی ہوتی ہے۔








