مزید دیکھیں

مقبول

محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی-

باغی ٹی وی : وزیراعلی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا ،نگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری انرجی،سیکرٹری فنانس اوردیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں متبادل انرجی کے طورپر گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیامحسن نقوی نے کہا کہ مستقبل میں متبادل انرجی کےطور پر ہائیڈروجن کا استعمال ناگزیر ہے،گرین ہائیڈروجن ماحول دوست اور بہترین متبادل انرجی ہے،سیکرٹری انرجی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور گرے،بلیو وگرین ہائیڈروجن انرجی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا-

بریفنگ میں بتایاگیاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے واٹر کو الیکٹرولائز کر کے آکسیجن اورہائیڈورجن کو الگ کیا جاتا ہے پنجاب میں گرین ہائیڈرو جن پراجیکٹ سے 38 ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت اور 8 سے 10 ہزار افرا د کیلئے ملازمتوں کےمواقع پیدا ہوں گےپنجاب میں پہلے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کیلئےلینڈ اورواٹر سپلائی مہیا کی جائےگی متحدہ عرب امارات،سعودی عرب ،چین سمیت مختلف ممالک میں گرین ہائیڈروجن کا استعمال بڑھ رہا ہے، کوریا میں ہائیڈروجن انرجی پر بحری جہاز چلائے جارہے ہیں-

دوسری جانب گراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے ہمراہ لبرٹی پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا اور دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے مدت 2 ہفتے کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور لائسنس کی تجدید میں تاخیر کی شکایات پر ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

محسن نقوی لبرٹی خدمت مرکز کے داخلی راستے پر ہجوم دیکھ کر رکے اور لائسنس اور لرنر کے لیے آنے والے شہریوں نے وزیراعلیٰ کو گھنٹوں انتظار کرنے کی شکایات کیں، جس پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے مدت 2 ہفتے کرنے اور سردی کی نشاندہی پر خدمت مرکز کے باہر انتظار کے لیے کنوپی اور انگیٹھی لگانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ 25 دسمبر سے خدمت سنٹر کا وزٹ کرنے والے شہری پیشگی ٹائم لے سکیں گے، لائسنس اور لرنر کی اپیلی کیشن اینڈرائڈ اور ایپل پر انسٹال کرنے کی سہولت بھی جلد میسر ہوگی، خدمت مراکز کی طرح چند ہفتوں میں تھانوں کا ماحول بھی بدلا ہوا دیکھیں گے۔