محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ایم این اے چارسدہ کے گھر پر چھاپہ

0
113

پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ تعلیم چارسدہ میں 29 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ملوث چارسدہ کے سابقہ ایم این اے فضل محمد خان کے گھر اور حجرہ پر اینٹی کرپشن چارسدہ نے چھاپہ مارا ہے اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم اور اے ڈی نے مقامی پولیس، ار ار ایف، مقامی انٹیلیجنس بیس DSB اور اسپیشل برانچ کی مدد سے چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے ایف ائی ار اندراج کی مد میں چھاپہ مارا۔
ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور اور صوبائی وزیر معدنیات عارف احمدزئی کو بھی نامزد کیا گیا ہے،ضلع چارسدہ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز فضل محمد خان، ملک انور تاج اور سابق ایم پی اے خالد خان بھی ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ہیں۔
چارسدہ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں محکمہ تعلیم کے سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر الفت بیگم سمیت چار دیگر اہلکار بھی نامزد کئے گئے ہیں۔ نامزد ملزمان پر محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طور پر 29 کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے خلاف PPC409,419,420,468,471,162,163/5کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔تاہم اسی کیس میں سابق وزیر قانون فضل شکور خان عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

Leave a reply