باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار )ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب نے آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 39پر جمعیت کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مولانابرادران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔شیخ یعقوب کی جانب سے قومی اسمبلی کے امیدوارکے ٹکٹ کیلئے مولانابرادران پرزوردیاجانے لگا جبکہ وفاداریوں کی یقین دہانی بھی کرادی گئی ہے۔واضح رہے کہ حلقہ این اے39کے عوام نے شیخ یعقوب کوپارٹی ٹکٹ دینے والی پارٹی کے مکمل بائیکاٹ کااعلان کرتے ہوئے مخالف امیدوارکی کامیابی میں کرداراداکرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شیخ یعقوب اسلام آبادکی رنگینیوں میں کھوچکاہے اوراسے حلقہ اورعوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے شیخ یعقوب کوحلقے کے مسائل کاذمہ دارقراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ شیخ یعقوب نے سیلاب زدگان کیلئے کوئی کردارادانہیں کیا اورا ن کی مشکلات کے حل کیلئے کوئی امدادی کام نہ کیاگیا۔حلقہ کلاچی، درابن،پرواکے عوام بے بسی کی تصویر بنے ہوئے اوران کی نگاہیں اپنے مسیحا کی منتظرہیں۔ حلقہ این اے39کے عوام بے یارومددگارامداد کے منتظرہیں اوران کے زخموں پر کوئی مرہم رکھنے والانہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرجمعیت علماء اسلام(ف)نے شیخ یعقوب کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ جاری کیاتو اس کے مخالف امیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔انہوں نے آئندہ الیکشن میں شیخ یعقوب کے مکمل بائیکاٹ کااعلان کیاجس سے ظاہرہوچکاہے کہ شیخ یعقوب کا سیاسی کیرئیرختم ہوگیاہے۔

Shares: