معاہدہ کر کے غلط کیا،احتجاج کرنیوالوں بارے وزیراعلیٰ سندھ نے کیا کہا؟

0
25

ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،احتجاج کرنیوالوں بارے وزیراعلیٰ سند نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ،احتساب عدالت نے ایک غیرحاضر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا جج احتساب عدالت نے کہا کہ آپ درخواست جمع کروا دیں ہم دیکھ لیتے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو 66 والیوم پر مشتمل نیب ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں 17 ملزمان کے لیے 1122 والیوم کوسٹر میں عدالت پہنچائے گئے

عدالت پیشی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا،سندھ میں مذہبی جماعتوں سے رابطے کیے ہیں،حکومت اب بھی صورتحال پر وقتی قابو پانے کے لیے ان سے معاہدہ کر لے گی، ،ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے،اگر کوئی مرضی سے دکان اور ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتا ہے تو اسے اجازت ہے،صوبوں کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں نہیں لیاگیا،اعتماد میں لیا جائے،اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لے کرہی بہترحل کی طرف جا سکتےہیں،

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک 650 میگاواٹ بجلی وفاق سے لیتا ہے،پاورپلانٹ سے کراچی کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،نیب کی انکوائری کی وجہ سے ہمیں پیسے نہیں مل رہے ، کورونا سے متعلق وفاق نے فیصلہ نہیں کیاتو مجبورا سندھ حکومت کرے گی،احتساب عدالت نے 5 مئی کودوبارہ بلایاہےایک کامیاب منصوبے پر ریفرنس بنایا گیا،این سی او سی کی گزشتہ میٹنگ میں نے کراچی سے شرکت کی تھی، ٹرانسپورٹ بند کرنے کی میری تجویز نہیں مانی گئی تھی، ٹرانسپورٹ دو دن کے لیے بند کرتے تو بیماری کا پھیلاؤ روک جاتا،

Leave a reply