معاہدہ منسوخ کرنے پر خلیل الرحمان قمر نے کیا جیو ٹی وی کے خلاف بڑا اعلان، کہا زندگی بھر…..

0
26

معاہدہ منسوخ کرنے پر خلیل الرحمان قمر نے کیا جیو ٹی وی کے خلاف بڑا اعلان، کہا زندگی بھر…..
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے اور معافی مانگنے کے اعلان کے بعد خلیل الرحمان قمر بھی میدان میں آ گئے

خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ جیوانٹر ٹیمنٹ کی جانب سے کنٹرنکٹ منسوخ کیے جانے کے آفیشل بیان کا جواب ہے جو کہ چاہتے ہیں کہ میں چند غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی فیمنسٹ کے شرمناک سلوگنز اور مذموم مقاصد کو تقویت بخشنے کیلئے ان سے معافی مانگوں ۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اپنے نیک مقصد کیلئے قربانی دینے کا موقع ملا اور میں اپنے آپ کو اللہ کی مرضی کے مطابق پیش کروں ، اس لیے میں جیوکے ساتھ کنٹرنکٹ کو فی الفور منسوخ کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اپنے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی آنے والی زندگی میں کبھی اس چینل کے ساتھ کام نہیں کروں گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو انٹر ٹیمنٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ ایک غیر خصوصی معاہدہ ہے جو کہ خلیل الرحمان قمر نے دیگر چینلز کے ساتھ بھی کر رکھا ہے۔جیو خیالات کے تبادلے پر یقین رکھتا ہے ،ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،خلیل الرحمان قمر نے نہ صرف ایک خاتون کو گالیاں دیں بلکہ اپنی غلطی پر معافی مانگنے سے بھی انکار کیا اس لیے جیو کی انتظامیہ نے ان کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈراما نویس خلیل الرحمٰن قمر نے 3 مارچ کی شب نجی ٹی وی ’نیو‘ کے پروگرام ’آج عائشہ احتشام کے ساتھ‘ عورت مارچ پر بحث کے دوران معروف خاتون سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا

خلیل الرحمٰن قمر نے براہ راست پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماروی سرمد کو ’گھٹیا عورت‘ کہنے سمیت ان کے خلاف انتہائی نامناسب زبان استعمال کی تھی اور انہیں ’جسم کے طعنے‘ بھی دیے تھے۔

ماروی سرمد کے خلاف ایسی زبان استعمال کیے جانے پر کئی سیاستدانوں، اداکاروں، سماجی رہنما اور دیگر افراد نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے رویے کی مذمت کی اور سوشل میڈیا پر مہم چلائی کہ ڈراما نویس کا بائیکاٹ کیا جائے اور انہیں کسی پروگرام میں نہ بلایا جائے

Leave a reply