معاملات ایسے نہیں چلنے دیں گے،سخت آرڈر جاری کریں گے،چیف الیکشن کمشنر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی ،
رکن خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کہاں ہیں؟،نمائندہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ اورسیکرٹری لاہورمیں ہیں۔ رکن خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخواحکومت ایکٹ نافذنہیں کرسکی،الیکشن کیسے ہوں گے؟ خیبرپختونخواہ حکومت تاحال حلقہ بندیوں کے رولزبھی نہیں بناسکی، کتنے عرصے میں نوٹیفکیشن جاری ہوجائےگا؟،پہلے رولزتوبنائیں تاکہ ہم جائزہ لے سکیں۔
شہباز شریف کے لئے ایک اور مشکل، بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا فیصلہ
بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ حکومت پر برہم
لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام
پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت انتخابات میں سنجیدہ نہیں،معاملات ایسے نہیں چلنے دیں گے، الیکشن کمیشن کے احکامات پرجواب دائرکریں، ٹائم لائن کے ساتھ جواب دائرکریں، خیبرپختونخواحکومت کیخلاف سخت آرڈرجاری کریں گے،معاملہ ایسے چلاتے رہے توآپ کیلئے ایشوبن جائےگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سماعت پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مقامی حکومتوں کے نئے نظام سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، ممبرقومی اسمبلی اسد عمر، صوبائی وزیرِ خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ شہرام خان تراکئی و سینئر افسران شریک تھے.
اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں شرکاء کو صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے خد وخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
وزارتوں کو ریڈ لیٹر،بیوروکریسی کو ایک دن کی مہلت مل گئی
پولیس اصلاحات ، فواد چودھری میدان میں آ گئے کہا ہانک کانگ کا طریقہ استعمال کیا جائے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا ،نئے نظام کے تحت مقامی طور پر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا ہے ۔نئے نظام سے مقامی سطح کے مسائل حل کرنے اور اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے .
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی،ترقیاتی فنڈزکی مقامی سطح پرمنتقلی سےمسائل حل ہوں گے،نظام سے فنڈزکی امتیازی تقسیم،ذاتی پسندنہ پسندکی روش ختم ہوگی ،فنڈزکے مخصوص علاقوں میں استعمال کی روش بھی رکےگیقبل