ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں، رویوں میں اعتدال اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار اور علما دانشمندانہ فیصلےکریں، رویوں میں اعتدال اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہےکہ عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کرے،اندھا دھند کارروائیاں بند کی جائیں، امن و وحدت کو مقدم رکھا جائے پاکستان کی مغربی اورمشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں، افغانستان کی حکومت اپنے رویوں پر غور کرے اور اپنے محسنوں کو مخالف نہ بنائے۔

Shares: