فیصل آباد میں ظلم و بربریت کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں گھریلو ملازمہ 13 سالہ عالیہ مبینہ طور پر مالک کے تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم ذیشان اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ ایک اور 8 سالہ بچی شمائلہ کو بھی ان کے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا، جس کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ مقتولہ عالیہ اور اس کی بہن شمائلہ، ڈجکوٹ کی رہائشی ہیں، اور گزشتہ آٹھ ماہ سے فیصل آباد میں ملزم کے گھر ملازمت کر رہی تھیں۔
عالیہ کے والد نے بتایا کہ ملزم نے فون کر کے بچی کی بیماری کی اطلاع دی، بعد ازاں اس کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ والد کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور شمائلہ کو بازیاب کرا لیا۔شمائلہ نے پولیس کو بتایا کہ ذیشان معمولی بات پر کمرے میں بند کر کے دونوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اور اس کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادائیگی میں سب سے آگے، 499 ارب روپے جمع
بلاول بھٹو کی فرانسیسی مندوب سے ملاقات بھارتی جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے
مثالی قدم، ملیر جیل سے فرار قیدی کو ماں نے خود جیل حکام کے حوالے کر دیا
سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے میں تناؤ بڑھا سکتی ہے، طارق فاطمی