موبی کیش، زبان کا پکا نہ رہا، صارفین لٹنے لگے،کمپنی کا "ناجائز”رویہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو آفرز دی جاتی ہیں لیکن بعد میں لٹنے پر کمپنیاں صارفین کے ساتھ تعاون نہیں کرتیں
ایسا ہی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک صارف کے ساتھ ہوا، جہاں موبی کیش کا اکاؤنٹ ایک شخص کا ہیک کر لیا گیا اور اس میں موجود رقم نکال لی گئی ، صارف کے موبی کیش اکاؤنٹ میں 51 ہزار روپے موجود تھے جو ہیک کر کے نکلوا لئے گئے موبی کیش ریٹیلر اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا اور ہیکرز نے اس میں موجود 51 ہزار لوٹ لئے
اس ضمن میں جب موبی کیش کی ہیلپ لائن پر کال کی گئی اور انہین اس چیز سے آگاہ کیا گیا کہ صارف کا موبی کیش اکاؤنٹ ہیک کر کے رقم نکلوا لی گئی ہے تو ہیلپ لائن نے صارف کی کوئی بھی بات سننے سے انکار کر دیا اور کسی قسم کا کوئی مثبت رسپانس نہیں دیا
ریٹیلرز اکاونٹ ہیک ہونے کے بعد اور ہیکرز کی جانب سے پیسے نکوانے کے بعد صارف نے سوال اٹھایا ہے کہ کمپنیاں جب صارفین کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتیں اور انہیں لٹنے سے نہیں بچا سکتیں تو پھر بلندو بالا دعوے کیوں کیے جاتے ہیں
اس سے پہلے بھی یہ واقعات ہو چکے.
یہ سیکورٹی لیکس کب ختم ہونگے.
جن کے پیسے نکلے انکا آذالہ کون کرے گا؟
بیچارے دوکان دار 2،2 روپے کر بچاتے ہیں. انکا والی وارث کون؟ @BaaghiTV @Taahaa_ @MumtaazAwan @PTAofficialpk @cybercrimefia @city42 @siasatpk @amalqa_ @jazzpk @StateBank_Pak— Arshad Mahmood ارشد محمود (@arshadm_88) July 3, 2021
ایک صارف ارشد محمود نے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ اس سے پہلے بھی یہ واقعات ہو چکے.یہ سیکورٹی لیکس کب ختم ہونگے.جن کے پیسے نکلے انکا ازالہ کون کرے گا؟بیچارے دوکان دار 2،2 روپے کر کے بچاتے ہیں. انکا والی وارث کون؟
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ بہت سے دھوکے باز عام شہریوں کوبھی لوٹ چکے ہیں لیکن کمپنی نے ابھی تک ایسا کوئی سسٹم نہیں بنایا کہ ان دھوکے بازوں اور لٹیروں کو پکڑا جا سکے یا انکے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے








