پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز زیب النساء نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی، سوشل میڈیا پر وائرل پیغام سراسر گمراہ کن ہے۔ان کے مطابق پی ٹی اے صرف آئی ایم ای آئی ڈپلیکیشن اور کلوننگ کی نگرانی کرتا ہے، جس میں مشکوک ڈیوائسز کو بلاک کرنا، ایف آئی اے کے ساتھ چھاپے مارنا اور عوامی آگاہی مہم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت ایک موبائل پر پانچ سے زائد سمز استعمال کرنے پر فون بلاک کر دیا جائے گا۔

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ، احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

مرکزی مسلم لیگ کا دریائے سندھ میں فری بوٹ ریسکیو آپریشن شروع

عوامی احتجاج کامیاب،اراکین پارلیمنٹ کی مراعات کم کرنے کا اعلان

پاکستان کا تاریخی اقدام، وقت سے پہلے 2600 ارب روپے کا قرض ادا

Shares: