وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عام شہری کی زندگی میں تبدیلی لے کر آئے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اسپتالوں کی بہتری پہلے ہماری پھر افسران کی ذمہ دار ی بنتی ہے۔ پنجاب حکومت عام شہری بالخصوص خواتین کو دہلیز پر سہولتیں دے رہی ہے۔ موبائل کلینک آن ویلز میں خواتین کے لیے بہترین سہولتیں میسر ہیںوزیر دفاع نے کہا کہ مریم نواز کے اقدامات سے شہریوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، دیہی علاقوں میں کلینک آن ویلز کسی نعمت سے کم نہیں، سرکاری اسپتال میں کینسر یونٹ بھی بنایا جائے گا۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 ماہ میں خدمت کی بنیاد رکھی، مریم نواز اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہی ہیں، ان کے اقدامات سے شہریوں کو دہلیز پر سہولتیں میسر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے حالات وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں ہیں، مریم نواز نے کہا تھا آئندہ ہفتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ کو دیکھنے آؤں گی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موبائل کلینکس سے صحت کی سہولیات میں انقلابی تبدیلی آئے گی، موبائل آن وہیلز کلینکس میں ڈینٹل اور آنکھوں کے ماہرین بھی ہوں گے، دیہی علاقوں میں کلینکس آن وہیلز کسی نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں کینسر یونٹ بھی بنایا جائے گا، درسگاہیں بھی پنجاب حکومت کے فوکس میں ہیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved