موبائل انٹرنیٹ بندش میں توسیع ،بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا بھی آغاز
موبائل انٹرنیٹ بندش میں توسیع ،بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا بھی آغاز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد جاری ملک گیر ہنگاموں کے بعد ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش میں رات 10بجے تک توسیع کردی گئی ہے
موبائل انٹرنیٹ سروس کے بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، موبائل انٹرنیٹ کے بندش سے طلبہ بری طرح متاثر ہورہے ہیں انٹرنیٹ کی بندش سے آن لائن کلاسز لینے سے طلبہ قاصر ہیں ،طلبہ نے حکومت سے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ملک بھر کے بڑے شہروں میں دو دن سے انٹرنیٹ سروس بند ہے اسلام آباد راولپنڈی میں موبائل سروس بند ہے، کچھ مقامات پر موبائل سروس بحال ہے تا ہم جزوی طور پر بحال کی گئی ہے
دوسری جانب پنجاب پولیس نے مظاہرین کی گرفتاریاں کرنا شروع کر دی ہیں، گوجرانوالہ ریجن میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کارروائی کی ہے اور 244 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا تھانہ صدر پولیس نے 19 افراد کو حراست میں لیا گجرات 48 اور سیالکوٹ میں 50 افراد زیر حراست لئےگئے حافظ آباد میں 22 مظاہرین کوحراست میں لیا گیا منڈی بہاوَالدین 18 اور نارروال میں 17 مظاہرین گرفتار کئے گئے
واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند
سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل
لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری
مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا
احتجاج کرنیوالوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا حکم آ گیا
ہنگامہ آرائی کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں،بزدار کا بڑا حکم