اسلام آباد ہائیکورٹ میں موبائل فون کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کے معاملہ پر کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2نجی موبائل کمپنیوں کو2ہفتوں میں 50فیصد لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم عدالت نے دے دیا، عدالت نے کہا کہ دونوں کمپنیاں کم ازکم 36،36ارب روپے2ہفتوں میں جمع کرائیں،

پی ٹی اے نےایک لائسنس کی تجدید کیلئے 72ارب روپےفیس مقررکی تھی ،موبائل کمپنیوں نے پی ٹی اے کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کررکھی ہے ،عدالت نے گارنٹی کے طورپردونوں کمپنیوں کوآدھی لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ اپیل پرفیصلہ آنے تک دونوں موبائل کمپنیاں آدھی رقم جمع کرائیں ،

عدالت نے کہا کہ نئے لائسنس فیس کی آدھی رقم ادا کئے بغیرحکم امتناع نہیں دے سکتے،کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک کےلئےملتوی کردی گئی

Shares: