پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ حجم 42 کروڑ ڈالر تھا۔ یوں موبائل فونز کی امپورٹ میں 53.18 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران درآمدات مسلسل بڑھتی رہیں۔ اکتوبر میں 14 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے، جبکہ ستمبر 2025 میں یہ حجم 19 کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہا۔اسی طرح اگست میں 15 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اور جولائی 2025 میں 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فونز بیرون ملک سے منگوائے گئے۔ماہرین کے مطابق مقامی مینوفیکچرنگ میں سست روی اور بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اب بھی درآمدات پر انحصار برقرار رکھے ہوئے ہے
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا، غیر ملکی طیارہ محفوظ
کراچی میں ای چالان کا ایک ماہ مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان
افغان طالبان پر بھروسہ حماقت، اب خیر کی امید نہیں: خواجہ آصف
امریکا اور روس کی خفیہ بات چیت، یوکرین منصوبے پر عالمی تشویش برقرار








