اوچ شریف :خراب موبائل فون نیٹ ورک شہریوں کے لئے درد سر بن گئے

اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگارحبیب خان )موبائل فون خراب نیٹ ورک شہریوں کے لئے درد سر بن چکے، بار بار کال ڈراپ اور انٹر نیٹ کی سلو سپیڈ کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا ، بجلی کی بندش کے ساتھ موبائل نیٹ ورکس بھی بریک ڈاؤن رہنے لگا،موبائل سروس بند ہونے سے کال میسجز اور انٹرنیٹ کی سہولت بند رہنے لگی،صارفین کو شدید دشواری کا سامنا، پی ٹی اے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق بار بار کی نشاندہی عوامی مطالبات اور اعلیٰ حکام کو درخواستیں دیے جانے کے باوجود بھی کسی قسم کے کوئی اقدامات نہ کیے جاسکے، اوچ شریف شہر اور مضافاتی علاقوں بختیاری ، بیٹ احمد ، دھوڑ کوٹ ، خیر پور ڈاہا ، چناب رسول پور ، چک کہل ، بستی بڈانی ، بلہ جھلن ، گمانی ، کوٹ خلیفہ ، بن والہ ، بنگلہ مستوئی ، طاہر والی سمیت دیگر علاقوں میں تمام سیلولر فون کمپنیوں کا نیٹ ورک خراب رہنے لگا ، کال کے دوران وائس بریک کے ساتھ اکثر کال ڈراپ ہوجاتی ہے اور انٹرنیٹ کی سلو سپیڈ کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

کاروباری طبقہ کو بھی نیٹ ورک خراب ہونے سے اپنے بزنس کے حوالہ سے پریشانی کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ بجلی کی بندش کے ساتھ موبائل سیلولر نیٹ ورکس کا بھی بریک ڈاؤن رہنا معمول بن چکا ہے،بجلی بندش کے دوران موبائل سیلولر نیٹ ورکس کمپنیوں کی جانب سے جنریٹر یا بیٹریوں کے ذریعے بجلی فراہم کرکے ٹاورز کو چالو رکھنے کے بجائے بند رکھا جانے لگا ہے،موبائل سیلولر نیٹ ورکس کمپنیوں کے ٹاورز بند ہونے سے موبائل فونز سے کال ملانے میسیجز کرنے اور انٹرنیٹ کی سہولت اکثر بند رہنے لگی ہے موبائل نیٹ ورکس کے سگنلز کی بندش سے صارفین بار بار کال ملانے میسجز کرنے کی شدید اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں،

موبائل نیٹ ورکس کی بندش موبائل فون انٹرنیٹ صارفین کے لیے درد سر بن چکی ہے شہریوں سماجی حلقوں نے پی ٹی اے حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے موبائل سیلولر نیٹ ورکس کمپنیوں کو بلا تعطل سروس فراہم کرنے کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply