موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر،پی ٹی اے خاموش تماشائی

0
28

قصور
بجلی جانے کے ساتھ ساتھ موبائل انٹرنیٹ کی بھی چھٹی، زیادہ تر دیہی علاقوں میں بجلی جاتے ہی انٹرنیٹ سروس معطل ہو جاتی ہے،سیلولر کمپنیاں بے لگام،پی ٹی اے خاموش تماشائی،صارفین پریشان

تفصیلات کے مطابق جہاں عوام پاکستان کو ہر محکمے نے تنگ کرکے رکھا ہے وہاں پرائیویٹ کمپنیاں بھی عوام پاکستان کو خوب رگڑتی ہیں
سہولیات کے نام پہ لوگوں سے فراڈ کیا جاتا ہے اور ساری توجہ عوام کی جیب سے پیسہ نکلوانے پہ مرکوز رکھی جاتی ہے
قصور ضلع بھر میں جہاں عوام بار بار کی لوڈشیڈنگ سے تنگ ہے وہیں بیشتر علاقوں بالخصوص دیہی علاقوں میں لوگ موبائل فون انٹرنیٹ سروس سے بھی بہت تنگ ہیں
بجلی جاتے ہی انٹرنیٹ سروس معطل ہو جاتی ہے
لوگوں نے بارہا کمپنیوں کو شکایت بھی کی ہے مگر سیلولر کمپنیوں کے کان پہ جو تک نہیں رینگتی جبکہ ساری صورتحال سے باخبر قومی ادارہ پی ٹی اے بھی خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے
صارفین نے پی ٹی اے سے درخواست کی ہے کہ خدارا کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ صارفین کو انٹرنیٹ کی مکمل سہولت دی جائے جو کہ ان کا حق ہے کیونکہ کمپنیاں پیکجز کی مد میں پیسے کاٹتی ہیں مفت میں انٹرنیٹ سروس مہیا نہیں کرتیں

Leave a reply