قصور:دریائے ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسی عوام کیلئے موبی لنک کی موبائل سروس بحال

قصور ،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو سے) قصور کے دیہاتی علاقے دھوپ سڑی ، چندہ سنگ، پکھی ونڈ، ماہی والا، سہجرہ اور نگر کے علاقے کو موبائل سروس دینے کیلئے موبی لنک کا ایک ہی ٹاور ہے جو کہ ( دھوپ سڑی گاؤں میں لگا ہوا ہے ) دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہےاور دو دن سے جنریٹر کی سپلائی پر چل رہا ہے قریب تھا کہ فیول کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے موبائل سروس معطل ہو جاتی اور سیلاب میں پھنسی عوام کا رابطہ ریسکیو کی ٹیم سے منقطع ہو جاتا اور اپنی لا چارگی کی اطلاع نہ دے پاتے۔

عین اسی وقت موبی لنک کی ٹیم جس میں طارق نوید سندھو ، نور خان ، شہباز احمد اور محمد یعقوب نے ریسکیو کے تعاون سے تلوار پوسٹ سے کشتی لے کر ٹاور کے جنریٹر کیلئے فیول پہنچایا اور دھوپ سڑی گاؤں میں لگے ٹاور کی سروس کو بلا تعطل بحال رکھا۔ جس پر ریسکیو ٹیم اور رینجرز کے افسران نے ٹیکنیکل ٹیم کو شاباش دی۔ موبی لنک کی سروس کو بحال رکھنے کیلئے ہائر مینجمنٹ جس میں واجد طفیل ، احمد سلیط ، ذین اکبر کی خصوصی کاوش شامل ہے۔

Comments are closed.