ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت،ماڈل بازارمیں اشیاءضروریہ شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں،عام بازار سے نرخ کئی گنا زیادہ
ننکانہ صاحب ماڈل بازار میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی مبینہ ملی بھگت کے باعث اشیائے ضروریہ شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں ،,پورا ہفتہ ضلعی افسران سبزی منڈی میں فوٹو سیشن میں مصروف بولی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ,ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رفیق احسن سے فوری نوٹس کا مطالبہ –
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ننکانہ صاحب کے مبینہ ملی بھگت و غفلت اور لاپرواہی کے باعت ماڈل بازار سمیت شہر بھر میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں,ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی طرف سے ضلع بھر کے مختلف افسران کی روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی ننکانہ صاحب میں ذمہ داری ہوتی ہےکہ قیمتوں کے اضافہ کو کنٹرول کیا جاۓ,مارکیٹ کمیٹی کے ذراٸع کا کہنا ہے کہ یہ افسران تھوڑی دیر کے لیے آتے ہیں اور فوٹو سیشن کرنے کے بعد واپس روانہ ہوجاتے ہیں اگر سبزی اور فروٹ منڈی میں ہونے والی بولی کو کنٹرول کیا جاۓ تو مہنگاٸی کبھی بھی نہ ہو ,بولی کنٹرول نہ ہونے کے باعث اس کےاثرات عوام کو برداشت کرنا پڑتے ہیں اورپھر دوکاندار بولی کے مطابق ریٹ وصول کرتے ہیں ,اگر بات کی جاۓ ماڈل بازار ننکانہ کی تو دواسٹال سبزی کے اور چار سے پانچ ریڑھی کینواور سیب کی لگاٸی گٸی ہیں جن پر درمیانہ درجہ کافروٹ موجود ہوتا ہے اور ریٹ درجن کی بجاۓ کلو کے حساب سے وصول کیا جاتا ہے,سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ننکانہ صاحب کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر بھر میں سبزی اور فروٹ کے ریٹ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں ریٹ لسٹ پر ریٹ درجن کے حساب سے دیا جاتا ہے جبکہ فروٹ فروخت کرنے والے دوکاندار نے فی کلو کے حساب سے ریٹ اپنی مرضی کے مقرر کر رکھے ہیں اور دوکاندار دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جو عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے,اس مہنگاٸی کے دور میں عوام نےڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Shares: