سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں ماڈل فارمیسی کا افتتاح کر دیا گیا ۔ جو 24 گھنٹے مریضوں کی سہولت کیلئے کھلی رہے گی ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کہا کہ ان ڈور مریضوں کی سہولت کیلیئے اس فارمیسی کا آغاز کیا گیا ہے جو سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ فارمیسی سے صرف وارڈز کے مریضوں کو سہولت فراہم ہو گی ، جو 24 گھنٹے جاری رہے گی ۔
فارمیسی میں خصوصی طور پر بااخلاق عملے کی تعیناتی کی گئی ہیں ، جس کے انچارج فارماسسٹ ثناءاللہ ، راٶ طاہر نوید ، طاہر محمود اور عبدالرّؤف کی زیرنگرانی چلے گی ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نیئرعباس خان ، اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر سہیل خواجہ ، ڈاکٹر آصف محمود اور سپرنٹینڈنٹ نرسنگ میڈم کنیز فاطمہ بھی موجود تھیں ۔